گوادر میں کروڑوں روپے کے غیرملکی سامان کی اسمگلنگ ناکام

گوادر: کسٹمز حکام نے کروڑوں روپے کے غیرملکی سامان کی اسمگلنگ ناکام بنادی، سامان میں ہزاروں لیٹرایرانی ڈیزل اور اونٹ شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق گوادر میں کسٹمز نے پنجگور کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپیکیغیرملکی سامان کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔کلیکٹر گوادر کسٹم نے کہا کارروائی میں کروڑوں روپے کا غیر ملکی سامان برآمد کرلیا، جس میں ہزاروں لیٹرایرانی ڈیزل اور اونٹ شامل ہیں۔حکام کے مطابق 12ہزار لیٹرسے زائد غیر ملکی خوردنی تیل اور گھی تحویل میں لے لیا، اسمگلنگ میں استعمال گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں