جام کمال نے تھانہ کو کالج اور جیل کو یونیورسٹی بنادیاہے، نواب رئیسانی

‏کوئٹہ(انتخاب نیوز)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف سراوان نواب اسلم رئیسانی نے اپنے ٹوئٹر کے سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانا چاہتے تھے اور بلوچستان میں پولیس تھانہ کالج اور جام کا جیل یونیورسٹی بنا گئے ہیں جام حکومت بلوچستان میں % 100 فیصد طلبہ کے تعلیم کو تباہ و برباد کرنا چاہتی ہے جو قابل مزمت ہے- طلبہ کو جلد رہا کیا جاے اور طلبہ سے مذاکرات کر کہ مسائل حل کریں-

اپنا تبصرہ بھیجیں