حب، کوسٹل ہائی وے پر تیز رفتار کوچ الٹ گئی،15سےزائد افراد زخمی
حب(انتخاب نیوز)کراچی سے گوادر جانے والی مسافر بردار کوچ اوتھل زیرو پوائنٹ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی حادثے کے نتیجے میں 15 سے زائد مسافر جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں زخمی ہوگئے ایدھی ریسکیو اور مقامی پولیس کے مطابق تمام زخمیوں کو اوتھل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے پولیس کے مطابق حادثے کی ایک وجہ بارش کی وجہ سے سڑک پر پھسلن بھی ہوسکتی ہے
Load/Hide Comments


