جام کمال کو چند ارکان کی حمایت حاصل ہے، عبدالرحمن کھیتران

کوئٹہ (انتخاب نیوز)ناراض وزراء کی پریس کانفرنس میں سردار عبدالرحمن کھیتران نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جام کمال تمام ناراض ارکان کے گھر دو دو مرتبہ گیا‘مجھے پیغام دیا گیا کہ جو کچھ مانگتے ہو دونگا مگر میں نے جواب دیا کہ مانگتا بھکاری ہے‘پی ٹی آئی بھی باپ پارٹی کیساتھ ہے‘دیگر اتحادی جماعتیں بھی باپ کی اتحادی ہیں نہ کہ فرد واحد کی۔ ہم نے جام کمال کو بارہا کہا کہ استعفی دیں مگر وہ ضد کر رہے ہیں‘دیگر ساتھی بھی ہم سے رابطے میں ہیں جام کمال کو صرف چند ارکان کی حمایت حاصل ہے قدوس بزنجو اور دیگر ساتھی کل واپس آئیں گے اگر کل تک وزیر اعلی نے استعفی نہ دیا تو ہم دیگر آپشن کے ساتھ آئیں گے اور جام کمال کو استعفے پر مجبور کر دیں گے،جام کمال صوبے پر رحم کریں‘ہم باپ پارٹی بچا رہے ہیں‘ یہ جماعت بہت محنت سے بنائی اور یہ مختلف لوگوں کا گلدستہ ہے‘ جام کمال خان استعفی دیدیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں