بولان میں نامعلوم مسلح افرادنے 50بکریاں چھین لیں

بولان:ضلع کچھی کے علاقے حاجی شہر کے قریب مٹھڑی کے ایریا میں نامعلوم مسلح افراد جنکی تعداد چھ کے قریب بتائی جاتی ہے شب گزشتہ دو چرواہوں (شوہان) شاہنواز ولد بدل خان عبدالرزاق ولد قطب خان اقوام پرکانی سے گن پوائنٹ پر زدکوب کرکے 60کے قریب بکریاں گاڑی میں لیکر رفو چکر ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر لیویز نے موقع واردات کا معائینہ کیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے آخری اطلاعات کے مطابق تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی

اپنا تبصرہ بھیجیں