حب مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق10افرازخمی

حب(نمائندہ انتخاب) حب میں تین مختلف واقعات شخص کی نعش برآمد،جبکہ چارمختلف گروپو ں میں تصادم کے نتیجے میں 10سے زائدافراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو حب اسپتا ل منتقل کردیا گیا،تصادم کے بعد علاقے میں خوف وہراس کی فضاء پھیل گئی تاہم کسی جانی نقصان کے اطلاع نہیں ملی اس حوالے سے ایدھی ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز ایک اطلاع ملنے پر ایدھی رضاکاروں نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ گڈانی اسٹاپ کے قریب 65سالہ عبدالرزاق والدمحمد عرس جو کہ لیار ی کراچی کا رہائشی بتایا جاتا ہے کی نعش قبضے میں لیکر جام غلام قادر گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال حب منتقل کردیا گیا دریں اثناء حب کے علاقہ چیزل آباد میں دو گروپوں کے تصادم کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تصادم کے بعد علاقے میں خوف وہراس کی فضاء قائم ہو گئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی دریں اثناء جمعہ کی شا م کو مین RCDشاہراہ حب میں واقع دو ہوٹل کے عملے کا آپس میں تکرار کے بعدتصاد م دونوں اطراف سے ڈھنڈوں،مکوں لاتوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں 6سے زائد ہوٹل عملہ کے افراد چوٹیں آنے سے لہولہان ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں