بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے لیے اپوزیشن کی ریکوزیشن پھر مسترد

اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان کے عوام کے مفاد میں بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن ارکان کی جانب سے ریکوزیشن اجلاس طلب کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ بلوچستان اسمبلی کے اعلامیہ کے اپوزیشن ارکان کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کا ریکوزیشن اجلاس طلب کرنے کیلئے 6اپریل کو ایک درخواست اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوئی تھی آئین پاکستان کے تحت اپوزیشن کو اسمبلی کا ریکوزیشن اجلاس کی بابت درخواست دینے کا استحقاق حاصل ہے تاہم پورے ملک بالصوص بلوچستان میں کورونا وائرس کی بحرانی صورتحال و کوئٹہ میں مکمل لاک ڈاون،سرکاری و نیم سرکاری اداروں بشمول اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کی اکثریت کو گھروں میں رہنے و دفعہ 144کے نفاذ اور محکمہ صحت بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق15اپریل کو بلوچستان میں کورونا وائرس کے 40مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ایسی صورتحال میں اسمبلی کا اجلاس طلب کرنا خطرے سے خالی نہیں ہے ان حالات کے پیش نظر اگر اسمبلی کا اجلاس بلایا جاتا ہے تو نہ صرف اسمبلی کے معزز ارکان اسمبلی اکٹھے ہونگے بلکہ دیگر صوبائی محکموں کے سربراہان،قانون نافذ کرنے والیاداروں کے اہلکار،اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین،پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان بھی موجود ہونگے اتنی بڑی تعداد میں اگر کوئی شخص بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو تو وہ دیگر شرکاء کو اس وائرس سے متاثر کرنے کا ذریعہ بن سکتا ہے لہذا اس خدشے کے پیش نظر اسمبلی کا اجلاس بلانا کسی بھی طور مناسب نہیں ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں