کراچی،یہ تبدیلی نہیں تباہی ہے جب تک عمران خان حکومت میں رہیگا احتجاج جاری رہیگا، بلاول بھٹو

کراچی(انتخاب نیوز)باغ جناح میں ایک عظیم الشان جلسہ کیا گیا، جلسے میں پیپلر پارٹی کے چیئر مین بلاو ل بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جو کچھ ہو رہا ہے، شہید بی بی کے دور میں نہیں ہوتا تھا وہ جو وعدہ کرتی تھیں پورا کرتی تھی، وہ ملک کے محکوم کو حق دلانا چاہتی تھیں،یہ پیپلزپارٹی کا بنیادی فلسفہ ہے کہ ہم اس ملک کے عوام کو روٹی کپڑا مکان دلانا چاہتے ہیں،آج تاریخی مہنگائی اور بے روزگاری ہے،انہوں نے کہا کہ تب آمریت تھی تو آج ایک کٹھ پتلی جمہوریت ہے،پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے جو عوام دوست سیاست پر یقین رکھتیہے،انہوں نے مزید کہا کہ خان صاحب نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا،پچاس لاکھ مکانات کا وعدہ کیا،اس شہر سے کتنے وعدے کئے،ہر وعدہ جھوٹا نکلا،کراچی کے عوام خان صاحب سے سوال کرتے ہیں،آپ لوگوں سے تجاوزات کے نام پر گھر چھین رہے ہیں،اسٹیل ملز کے ملازمین کو بے روزگار کیا،آپ تو کہتے تھے جن مہنگائی ہوتا تو سمجھیں وزیراعظم چور ہے،اسکا مطلب تو جتنا کٹھ پتلی وزیراعظم آج ہے اتنا پاکستان میں کبھی نہیں رہا،اتنا چور وزیراعظم پاکستان میں کبھی نہیں رہا،یہ خان صاحب کی تبدیلی نہیں تباہی ہے،پی ٹی آئی آئی ایم ایف ڈیل کے خلاف شروع سے جیالے احتجاج کررہے ہیں،غربت اور مہنگائی آپکی پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کی وجہ سے ہے،ان کا کہنا تھا کہ کیا دنیا کی تاریخ میں اتنی بہادر بیٹی کی مثال ملتی ہے،کہ جسکو بتایا جائے کہ ایک آمر آپکو قتل کرنا چاہتا ہے،دہشتگرد آپکو قتل کرنا چاہتے ہیں لیکن اسکے باوجود وہ اپنے وطن آئیں،بے روزگاری سے عوام کو نجات دلانے،آپ باہر سے بیٹھ کر الیکشن مہم چلا سکتی تھیں،لیکن شہید بی بی نے انکار کیا اور اپنے وطن واپس آہیں،شہید بی بی نہ خود ڈری اور نہ کوئی جیالا خوف کا شکار ہوا،ایسی دنیا میں مثال نہیں ملتی،انہیں معلوم تھا کہ پیپلز پارٹی کے پاس ایسے جیالے ماجود ہیں جو کسی آمر سے نہیں ڈرتے،جیلوں سے نہیں ڈرتے،جیالے بم دھماکے سے نہیں ڈرتے، بلا خوف و خطر اپنی پارٹی کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں