پیرس میں فیٹف کا 3 روزہ اجلاس‘پاکستان کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پر امید

پیرس/اسلام آباد: پاکستان منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کے عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے اس بار کافی پر امید ہے۔ایف اے ٹی ایف کا پیرس میں تین روزہ اجلاس جاری ہے اور (آج)پاکستان کے متعلق فیصلہ متوقع ہے۔ پاکستان کی جانب سے ٹیرر فنانسنگ کیخلاف اقدامات سمیت اب تک کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے اب تک 27 نکاتی ایکشن پلان کے26 نکات پرعمل کیا ہے۔ دہشت گردوں کو دی جانے والی سزاؤں اور قانونی چارہ جوئی کے نکتہ پر جزوی عملدرآمد کیا گیا۔ پاکستان نے اے پی جی کی 40 میں سے 35 سفارشات پر بھی عمل کیا ہے۔فیٹف پاکستان کے زمینی حقائق اور قانون سازی پر عملدرآمد کا جائزہ لے گا۔ اجلاس میں پاکستانی حکومت کی جانب سے منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی فنانسنگ کے خلاف اقدامات کی اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا اور فیصلہ ہوگا کہ آیا پاکستان کو مزید گرے لسٹ میں رکھا جائے یا نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں