بھارت، پاکستان کی کامیابی پر خوشی منانے والی مسلمان خاتون ٹیچر ملازمت سے برخاست

بھارت، پاکستان کی کامیابی پر خوشی منانے والی مسلمان خاتون ٹیچر ملازمت سے برخاست
بھارت کی ریاست راجستھان میں مسلمان خاتون ٹیچر کو ٹی 20 ورلڈ کپ میچ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کی خوشی منانے پر ملازمت سے برخاست کردیا گیا۔
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق نفیسہ عطاری نے میسجنگ ایپ واٹس ایپ پر بھارت کے خلاف پاکستانی ٹیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق نفیسہ عطاری راجستھان کے ادے پور میں واقع اسکول ’نیراج مودی اسکول‘ میں بطور استاد فرائض انجام دے رہی تھیں۔
نفیسہ طاری نے اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس میں لکھا ’جیت گئے، ہم جیت گئے‘ اور ساتھ ہی انہوں نے میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی تصاویر بھی اسٹیٹس پر اپ پوڈ کیں۔
رپورٹ کے مطابق جب ایک طالبعلم نے نفیسہ طاری سے پوچھا کہ وہ پاکستان کی کامیابی کی خوشی منا رہی ہیں؟۔
نفسیہ عطاری نے برملا قرار کیا کہ وہ پاکستان کو سپورٹ کررہی ہیں۔
جس کے بعد طالبعلم نے اپنے والدین کو نفیسہ عطاری کا اسٹیٹس دیکھایا جس کے بعد انہوں نے اسکول انتظامیہ سے شکایت کردی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ اسکول انتظامیہ نے نفیسہ عطاری کے واٹس ایپ اسٹیٹس کےاسکرین شاٹ دیکھنے کے بعد انہیں ملازمت سے برخاست کردیا۔
پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 24 اکتوبر کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 راؤنڈ کے میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
یہ پاکستان کی بھارت کے خلاف کسی بھی فارمیٹ کے ورلڈ کپ ایونٹ میں پہلی فتح ہے۔
اس سے قبل پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی20 ورلڈ کپ میں 5 اور ون ڈے ورلڈ کپ میں 7 میچ کھیلے گئے تھے اور تمام میچوں میں بھارتی ٹیم کامیاب رہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں