پی ڈی ایم کے جلسے سے مرکزی صدر مولانا فضل الرحمن کا خطاب
کوئٹہ (انتخاب نیوز)پی ڈی ایم کا پاور شو ہوا،جس میں مولانا فضل الرحمن نے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قررداد پر عمل ہونا چاہئے، روز اول سے کہ رہے ہیں کہ عمران خان ملکی سیاست کا غیر ضروری عنصر ہے، حکمران نااہل اور نالائق ہیں صدر پی ڈی ایم، ماضی میں مقددر قوتوں کے غلط فیصلوں کی وجہ سے دفاعی قوتوں پر سوال اٹھا ہے،ملکی معیشت تباہ ہوورہی ہے پولیس کا سپاہی اہنے بچے فروخت کرنے پر مجبور ہے،پی ڈی ایم پاکستان کی بقا کی جنگ لڑرہی ہے،بندق اٹھانے سے قوم تباہ ہوتی ہے،ہم نے مسائل بندق کی بجائے آئینی طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی ہے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو قوم پر مسلط کرکے جذبات سے کھیلا گیا، ملک کے اداروں کو ان کا مقام دلانے کا عزم رکھتے ہیں، پی ڈی ایم ملکی صورتحال کو زیر بحث لانے کو اپنا فرض منصبی سمجھتی ہے،پاکستان کے اسٹیٹ بنک کو آئی ایم ایف کے کنٹرول میں دینے کی تیاری ہورہی ہے، دھاندلی سے وجود میں آنی والی حکومت کیسے انتخابی اصلاحات کرسکتی ہے، حکومت نے متازعہ قانون سازی کی تو اسے تسلیم نہیں کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم میدان میں نکلی ہے حکمرانوں کی غیر اسی میں ہے کہ اقتدار سے فوری الگ ہوجائے، عوام کو ہچاس لاکھ گھر دینے کے سبز باغ دکھائے گئے، مہنگائی کے خلاف جنگ میں عوام کے ساتھ ہیں، آئین اور جمویت اور عوامی حقوق کی بحالی کی جہدوجہد جاری رہی گی۔


