دینی علوم سے نابلد ہونے کے باعث آئے روز علماء اکرام کے خلاف ہرزہ سرائی ہورہی ہے، فواد چوہدری


حافظ آباد: وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ہے کہ دینی علوم سے نابلد ہونے کے باعث آئے روز علماء اکرام کے خلاف ہرزہ سرائی کرکے نہ صرف حکومت کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں بلکہ ملک میں انتشار وافتراق کی فضا پیدا کرکے حکومت کے لئے بھی مسائل پیداکررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی امیر جماعت رضائے مصطفےٰ ﷺپاکستان صاحبزادہ محمد داؤد رضوی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری علماء اور حکومتی حلقوں میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کا موجب بن رہے ہیں۔ جس سے دینی مذہبی حلقوں میں دن بدن غم وغصہ کی لہر سرایت کرتی چلی جارہی ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کو اپنے باس کی طرف سے پہلی جیسی گھاس نہیں ڈالی جارہی تو اس میں علما ء کا کیا قصو رہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اس بات کا اقرار کرچکے ہیں کہ انہیں بعض وزراء کے بیانات کی وجہ سے پریشانی اٹھانی پڑتی ہے۔ چنانچہ وزیر اعظم کو ایسے نااہل وزراء کی چھٹی کروادینی چاہئے۔ فواد چوہدری کو علماء کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے کی بجائے اپنے علاقہ کے غرباء کی مدد کرنی چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں