ویڈیو اسکینڈل کا مرکزی کردر ہدایت دوسرے روز بھی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہا
کوئٹہ:ویڈیو اسکینڈل کامرکزی کردار ہدایت دوسرے روز بھی ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہا۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں لڑکیوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر ریپ کرنے اور ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار ملزمان ہدایت اللہ اور ان کے بھائی خلیل سے پولیس کی تفتیش جاری ہے،دوسری جانب سول سوسائٹی کی جانب سے ملزم کے خلاف اس وقت سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جب سول سوسائٹی کی جانب سے متاثرین کو انصاف کی فراہمی کامطالبہ کیاگیا،ٹرینڈ میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والی مرد خواتین نے حصہ لیا۔بلکہ ٹرینڈ دوسرے روزبھی سرفہرست رہا۔بلوچستان کے سابق وزیراعلی جام کمال نے بھی ویڈیو سکینڈل پر ٹویٹ کیا اور وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے کر ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
Load/Hide Comments


