پاکستانی کرکٹر، ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان، کرکٹر ثنا میر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق ثنا میر نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ چند ماہ کے دوران انھیں اپنے اس فیصلے کے بارے میں سوچنے کا بھرپور موقع ملا اور وہ یہ سمجھتی ہیں کہ زندگی میں آگے بڑھنے کا یہی بہترین وقت ہے۔ان کے مطابق اس بات کی خوشی ہے کہ وہ اس کھیل کے ذریعے اپنے ملک کے لیے اپنا بہترین کردار ادا کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔ثنا میر نے دسمبر 2005 میں اپنا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل سری لنکا کے خلاف کراچی میں کھیلا تھا جبکہ اپنے ٹی ٹوئنٹی کریئر کی ابتدا مئی 2009 میں آئرلینڈ کے خلاف کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں