خضدار، زہری میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص معمولی زخمی
خضدار(انتخاب نیوز) زہری تیز رفتار کار گاڑی نے موٹر سائیکل سوارکو کچل ڈالا موٹرسائیکل مکمل تباہ مالک موٹر سائیکل زخمی کار میں سوار افراد محفوظ ہیں اطلاعات کے مطابق کار گاڑی میں جے یو آئ کے رہنماء سابق صوبائ وزیر صحت عین اللہ شمس بھی سوار تھے وہ حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے ہیں سابق صوبائ وزیراپنے ساتھیوں کےہمراہ تحصیل زہری ایم پی اے میر یونس عزیز کے والدہ ماجدہ کی ایصال ثواب کے لئے تعزیت پر دعا کیلئے آرہے تھے وہ حادثے میں بال بال بچ گئے ہیں دریں اثناء ایک اور واقعہ خضدار محلہ گزگی میں دیوار گرنے سے چار افراد زخمی جن میں تین بچے شامل ہیں زخمیوں کو فوری طور پر ٹیچنگ ہاسپیٹل منتقل کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


