ینگ ڈاکٹرز وپیرامیڈیکس پر بہیمانہ تشدد کسی طرح جمہوری عمل نہیں،پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن
کوئٹہ:پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے رہنماؤں نے ینگ ڈاکٹرز وپیرامیڈیکس پر پولیس کی غنڈہ گردی اور بہیمانہ تشدد کی مذمت کریت ہوئے کہاہے کہ ینگ ڈاکٹرز وپیرامیڈیکس پر بہیمانہ تشدد اور انہیں گھسیٹنا کسی طرح جمہوری عمل نہیں دو درجن سے زائد ڈاکٹرز وپیرامیڈیکس کی گرفتاری حکومتی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے،پولیس کی بربریت بلوچستان کے روایات کی منافی ہے۔ان خیالات کااظہار پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے مرکزی صدر فضل الرحمن کاکڑ، صوبائی صدر حاجی رحمت اللہ دہوار،صوبائی جنرل سیکریٹری عبدالمنان اچکزئی، چیئرمین غلام حیدر چھلگری،صوبائی ترجمان حافظ غلام شاہوانی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ پولیس نے آج بربریت کی نئی تاریخ رقم کردی دی ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس کو جانوروں کی طرح تشدد کا نشانہ بنانا صرف بلوچستان میں دیکھا گیا ہے ہم پر امن طور ریڈ زون جانے چاہتے تھے مگر پولیس اور انتظامیہ نے ہمارے پرامن احتجاج کو پر تشدد بنا دیاانہوں نے کہاکہ ہم اب بھی ریڈ زون جائیں گے اور اگر پولیس نے ہمیں روکنے کی کوشش کی تو صورتحال کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہو گی ہمارے سے درجنوں پیرامیڈیکس اور ڈاکٹرز گرفتار ہیں جنھیں زخمی حالت میں گھسیٹ کر تھانے منتقل کر دیا گیا ہے،ینگ ڈاکٹرز وپیرامیڈیکس پر بہیمانہ تشدد اور انہیں گھسیٹنا کسی طرح جمہوری عمل نہیں دو درجن سے زائد ڈاکٹرز وپیرامیڈیکس کی گرفتاری حکومتی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔


