نصیرآباد‘پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے 5ملزمان نے گرفتاری دیدی

نصیرآباد:نصیرآباد کے علاقے میں چندروزقبل پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کرنے والے ملزمان نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا پولیس کے مطابق نصیرآباد پولیس کی بہتر حکمت عملی اور پریشر کے سبب چند روز قبل گوٹھ پیر بخش شر پولیس ناکہ پر حملہ کرنے والے 5 ملزمان عابد علی، خالد علی، عامر، جعفر اور ربنواز نے خود ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر کے سامنے پیش ہوکر گرفتاری دے دی مزید کاروائی کے لئے ملزمان کو پولیس تھانہ میر حسن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں