سٹیٹ بینک ترمیمی بل،بی این پی مینگل،اے این پی اور پشتونخوا میپ کے سینیٹر نہیں آئے

اسلام آباد(انتخاب نیوز) سینیٹ میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل 2022 کی منظوری کے اجلاس میں اپوزیشن کا کون سا رکن غائب رہا نام سامنے آگئے۔اپوزیشن کو ایوان بالا میں اکثریت کے باجود شکست ہوگئی۔ سینیٹ میں اپوزیشن ارکان کی تعداد 57جبکہ حکومتی ارکان کی تعداد 42 ہے۔ اپوزیشن ارکان میں دلاور خان گروپ کے 6 ممبران شامل ہیں۔اہم بل کی منظوری میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی، مسلم لیگ (ن) کے مشاہد حسین سید، ن لیگ کی سینیٹر نزہت صادق غیر حاضر رہے۔ مشاہد حسین سید کو کورونا ہے اور نزہت صادق کینیڈا میں ہیں۔بل پیش ہونے سے قبل اے این پی کے سینیٹر عمر فاروق کاسی ایوان سے چلے گئے تھے اور انہوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ پیپلزپارٹی کے سینیٹر اسکندر مندھرو امریکہ میں زیر علاج ہیں۔بی این پی مینگل کے سینیٹر قاسم رونجھو اور سینیٹر نسیمہ احسان شاہ بھی اجلاس میں شریک نہ ہوئی۔ پی کے میپ کے سینیٹر سردار شفیق ترین بھی ایوان نہ آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں