رحمان ملک کے پھیپھڑے کورونا سے متاثر، آئی سی یو منتقل
اسلام آباد(انتخاب نیوز)سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کیسینئر رہنما رحمان ملک کے پھیپھڑے کورونا سے متاثر ہوگئے۔اہل خانہ نے رحمان ملک کے کورونا میں مبتلا ہونے اور انہیں نجی اسپتال کے آئی سی یو منتقل کرنے کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے سابق وزیر داخلہ کے پھیپھڑے متاثر ہوئے ہیں، عوام سے اُن کی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل ہے۔
Load/Hide Comments


