سوشل میڈیا قواعد پر عملدرآمد معطل کردیا گیا، پی ٹی اے

اسلام آباد:سو سے زائد تنظیموں اور افراد کی جانب سے سٹیزن پروٹیکشن (اگینسٹ آن لائن ہارم) رولز 2020 پر حکومت سے بات چیت کا بائیکاٹ سامنے آنے کے بعد حکام نے وضاحت کردی ہے کہ ان قواعد پر عملدرآمد پہلے ہی معطل کیا جاچکا ہے۔خیال رہے کہ حقوق کے لیے کام کرنے والے گروہوں نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت نے ان قواعد کی قانونی حیثیت واضح کرنے سے انکار کردیا ہے جس کی بغیر کوئی بھی مشاورت رائے لینے کی حقیقی کاوش نہیں بلکہ محض تنقید کو کم دور کرنے کا حربہ ہوگی نجی ٹی وی کے مطابق اس سلسلے میں جب قواعد کی موجودہ حیثیت کی وضاحت کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین عامر عظیم باجوہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ مشاورتی عمل کے آخر میں ان قواعد کو بہتر بنانے/ترمیم کرنے کرنے کی توقع ہے اسلیے (موجودہ) قواعد پر عملدرآمد معطل کیا جاچکا ہے۔قبل ازیں کابینہ کی جانب سے منظور کردہ قواعد پر مختلف شعبہ جات اور سوشل میڈیا پلٹ فامرز کی کمپنیوں کی مخالفت کے باعث وزیراعظم نے اس پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد 29 فروری کو ان قواعد کی میمو دستاویز جس پر سرکاری گزیٹ میں عنقریب شائع ہونے کا لیبل لگادیا گیا تھا، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کی ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں