جھل مگسی، دوگرہوں میں مسلح تصادم، ایک شخص جاں بحق 6افراد زخمی

گنداواہ:جھل مگسی کے علاقے گوٹھ مٹھو میں مگسی قبیلے کے دو گروپوں میں فائرنگ ایک شخص ہلاک چھ افراد زخمی ہوگئے کھوئا ذرائع کے مطابق جھل مگسی لیویز یریا میں گوٹھ مٹھو میں مگسی قبیلے کے دوگروپس میں زمینی تنازعہ پر فائرنگ ایک شخص نیاز احمد مگسی موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ چار افراد زخمی ہوئے جھگڑے کے دوران ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کے وار سے بھی 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ جھگڑا رکوانے کے لیے قرآن پاک اٹھا کر فریقین کی جانب جاتے ہوئے حافظ قرآن بھی گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں