حکمران وفاق کو کمزور اور صوبوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے سے باز آجائیں، مولانا واسع

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبد الواسع نے کہا ہے کہ حکومت کا احتساب نعرہ فلاپ ہونے کے بعد اٹھارویں ترمیم چھیڑ کر وقت گزارنا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم ہی کی بدولت صوبوں کے احساس محرومی میں کسی حد تک کمی آئی، ملک کی نازک صورتحال میں کرونا وائرس جیسے مسئلے سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی بجائے اٹھارویں ترمیم جیسے متفقہ ایشوکوچھیڑکر پی ٹی آئی حکومت احتساب کے نعرے کی طرح اس پر مزید وقت گزارنا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ نااہل حکمران وفاق کو کمزور کرنے اور صوبوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی سازشوں سے باز آجائیں کیونکہ ایسا کرنے کی صورت میں ملکی وفاق کمزور اور صوبے بدگمان ہوکر مایوس ہوجائیں گے یہ عمل ملک کے مفاد میں نہیں ہے انہوں کہا کہ اٹھارویں ترمیم صوبوں کے لیے بہتری کا باعث ہے اس ترمیم کے متاثر ہونے سے بلوچستان کو سب سے زیادہ نقصان ہوگا اس لئے جمعیت علما اسلام اسے چھیڑنیکو بہتر نہیں سمجھتی انہوں نے کہا کہ در حقیقت اس ترمیم نے صوبوں کے احساس محرومی کو کم کرنے میں مدد کی سینیٹ کو مزید خود مختار بنا کر صوبوں کی شکایات کو کم کیا جا سکتا ہے لیکن اٹھارویں ترمیم میں کسی قسم کی تبدیلی ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہوگا انہوں نیکہاکہ کرونا وائرس بلوچستان کے تمام اضلاع میں پھیل گیا ہے لیکن حکومت کی تیاری صرف میڈیا کی حدتک ہے ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ سطح کے کسی بھی ہسپتال میں وینٹیلیٹر تک نہیں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ایس او پیز علما کرام عمل کررہے ہیں حکومت اپنی تمام تر نااہلی چھپانے کی خاطر کرونا وائرس مساجد میں ڈھونڈنے کے انتظار میں ہے خود سرکاری اجلاسوں اور پروگراموں میں احتیاطی تدابیر کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں نیز جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی استدعا کی ہے۔


