کیچ، فورسز کی کارروائی، 11مشتبہ افراد ہلاک
کیچ(انتخاب نیوز)کچ کے مختلف علاقوں گورگپ اور ہوشاپ کے علاقے تالسر میں فورسز کی کارروائیاں، 11مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے،سیکورٹی ذرائع کے مطابق انٹیلجنس بیس آپریشن میں 11مشتبہ افراد ہلاک ہوئے، فورسز کو خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ چند مسلح افراد گورگپ اور ہوشاپ کے علاقے تالسرکے علاقوں میں موجود ہیں، جس کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 11مشتبہ افراد ہلاک ہوئے، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا، فورسز نے علاقوں کو گھیرے میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی۔ ہلاک مشتبہ افراد میں 7کی لاشیں تربت منتقل کردی گئی ہے
Load/Hide Comments


