وزیراعظم کی پیر پگاڑا سے ملاقات کی خواہش,پیر پگاڑا ملنے سے انکار

‏جی ڈی اے رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو کےمطابق پیر پگاڑا صاحب کی طبیعت ناسازی کے باعث ملاقات نہیں ہو گی پیر صدروالدین شاہ ذاتی مصروفیات کے باعث خیر پور میں ہی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد متحرک ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت نے اتحادی جماعت مسلم لیگ فنکشنل سے رابطہ کیا ہے اور وزیراعظم عمران خان نے پیر پگاڑا سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ حکومت نے فنکشنل لیگ کوپیغام دیا ہے کہ وزیراعظم دورہ کراچی میں پیرپگاڑا سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم ذرائع کے مطابق مسلم لیگ فنکشنل کی جانب سے تا حال حکومتی پیغام کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کل کراچی کا دورہ کریں گے جہاں وہ ایم کیو ایم کے بہادر آباد میں مرکز کا دورہ کریں گے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ فنکشنل گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) میں شامل ہے اور جی ڈی اے وفاق میں حکومتی اتحادی جماعت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں