اپوزیشن ارکان کو گرفتاری سے بچانے کیلئےانصارسلام کے رضا کار سیکورٹی دینگے

اسلام آباد:لیگی ارکان پارلیمنٹ کی پارلیمان میں حاضری یقینی بنانے کا معاملہ ،مسلم لیگ ن نے ارکان اسمبلی کو گروپس میں تقسیم کر کے ہر گروپ کا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق ہر گروپ کا وٹس ایپ گروپ بھی تشکیل دے دیا گیا،گروپ لیڈر ارکان کی ایوان میں حاضری یقینی بنانے کا ذمہ دار ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ اگر کسی رکن اسمبلی کو کسی سرکاری ادارے کی جانب سے گرفتار کیے جانے کا امکان ہو تو وہ فوری طور پر گروپ لیڈر کو بتائے گا۔ ذرائع کے مطابق ایسے ارکان کو جے یو آئی کے انصار الاسلام کا حفاظتی دستہ فراہم کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے ارکان اسمبلی کو پارلیمنٹ لاجز میں اپنی رہائش گاہوں تک محدود رہنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں