نواز شریف کا علاج جاری ہے، کورونا کے باعث سرجری ملتوی ہوئی، مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ان کے والد اور پارٹی کے قائد نواز شریف کا علاج جاری ہے، ان کی کورونا کے باعث سرجری ملتوی ہوئی۔ٹوئٹر پر صارف کی جانب سے نواز شریف کی صحت کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ میاں صاحب کی سرجری کورونا کے باعث ملتوی ہوئی ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق وہ ہائی رسک مریض ہیں اس لیے ہر طرح کی احتیاط لازم ہے۔ ان کا علاج جاری ہے۔ آپ سب رمضان کریم کی خصوصی دعاوں میں انکو یاد رکھیں۔مریم نواز نے کہا کہ آج ہم ان تمام افراد کو سلام پیش کرتے ہیں جن کا خون پسینہ ہماری زندگیوں کی روانی کا باعث ہے۔ کرونا کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہمارا مزدور طبقہ ہوا ہے۔رمضان کے بابرکت مہینے میں جب اللہ تعالی کی رحمتیں سمیٹنے کا وقت ہے تو نیکیوں میں سب سے عظیم نیکی مخلوق خدا کی تکلیف دور کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی اپنے فضل و رحمت سے سب کواس مشکل سے نکالے، یہ دن میں ان لوگوں کے نام کرتی ہوں جو اس وبا کے دوران اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور تکلیف میں مبتلا انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔ آپ سب کو سلام!۔

اپنا تبصرہ بھیجیں