ایران، کورونا وائرس روکنے کے لئے 54 ہزار قیدی رہا

تہران:کورونا وائرس کے کیسز پر قابو پانے کیلئے ایران نے 54ہزار قیدیوں کو عارضی طور پر رہا کر دیا ہے بی بی سی کے مطابق وائرس پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں گنجائش سے زائد قیدیوں سے بھری جیلوں سے 54ہزار قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے جس میں وائرس کی کوئی علامات نہیں پائی گئی 5 سال سے زائد سزا پانے والے قیدیوں کو رہائی نہیں دی گئی وزارت صحت ایران کے مطابق کیسز میں 50فیصد تک اضافے کی تصدیق کی تھی اب تک 77افراد ہلاک ہو چکے ہیں ایرانی پارلیمنٹ کے 23 ممبران کے وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں