غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 24پاکستانی گرفتار،قرنطینہ منتقل

دالبندین:ایرانی حکام نے بغیر سفری دستاویزات کے ایران سفر کرنے والے 24 پاکستانی باشندوں کو گرفتار کرکے تفتان سرحد پر لیویز حکام کے حوالے کردیا ہے۔تفصیلات کیمطابق ایرانی حکام نے غیر قانونی طور پر ایران میں سفر کرنے والے 24 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا پاکستانی تارکین وطن کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کیا گیا ہے ایرانی حکام نے گرفتار افراد کو تفتان سرحد پر لیویز حکام کے حوالے کردیا جنہیں بارڈر پر ہی راہداری گیٹ کے مقام پر اسکریننگ کی گئی بعد ازاں انہیں قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں