نوکنڈی میں روزگار کمانے والے بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنایا گیا، ماما قدیر
کوئٹہ (انتخاب نیوز) سانحہ نوکنڈی کیخلاف چاغی کے طلباءنے مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت ماما قدیر بلوچ اور ڈاکٹر مارنگ بلوچ نے کی مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر نوکنڈی میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے بے گناہ افراد کیخلاف کارروائی کی مذمت کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بے نظیر بلوچ، اشفاق بلوچ اور بیبل بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوکنڈی میں جس طرح بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنایا گیا یہ وہ لوگ تھے جو اپنے بال بچوں کیلئے روزی کمانے کیلئے نکلے ہوئے تھے لیکن ان پر جس طرح تشدد کیا گیا دنیا نے دیکھ لیا دنیا بھر میں اس واقعے کیخلاف احتجاج کیا جارہاہے، اس واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ نوکنڈی واقعے میں بے گناہ افراد کو انصاف مل سکے۔
Load/Hide Comments


