جامعہ کراچی بم حملہ خودکش تھا، شاری بلوچ کے شوہر کے ملوث ہونے کا امکان، سی ٹی ڈی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) جامعہ کراچی بم دھماکے کے بعد سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ جامعہ کراچی بم دھماکہ خودکش تھا، تحقیقاتی ذرائع کے مطابق کراچی دھماکے سے قبل شاری بلوچ اور اس کا شوہر ہیبتان بشیر بلوچ ہوٹل میں مقیم تھے۔ شاری کا شوہر بلوچستان میں ڈاکٹر ہے۔ شاری بلوچ کے شوہر ہیبتان بلوچ نے سوشل میڈیا پر خود کش دھماکے کے بعد اہلیہ کی تعریف کی تھی۔ سی ٹی ڈی نے ابتدائی تحقیقات میں شاری بلوچ کے شوہر کے بھی واقعے میں ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے، ہیبتان بلوچ ماسٹر مائند بھی ہوسکتا ہے۔ دھماکے سے قبل ہی شاری کا شوہر ہیبتان بچوں سمیت غائب ہوگئے، خاتون کے شوہر کی بچوں کے ہمراہ ملک سے فرار ہونے کی اطلاعات ہیں۔
Load/Hide Comments


