پنجگور، داد جان عنایت کے قتل کیخلاف شہر میں شٹر ڈائون ہڑتال

پنجگور (انتخاب نیوز)خدابادان کے رہائشی مشہور فٹبالر دادجان عنایت کے قتل شہر میں ٹاگٹ کلنگ اور بدامنی کے خلاف آل پارٹیز پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی اور سول سوسائٹی کے کی اپیل پر شہر میں شٹرڈان ہڑتال ۔تمام کاروباری مراکز بنک مارکیٹس اور بازار بند رہے۔ سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم رہی۔ شہر میں کسی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار گشت کرتے رہے۔۔ واضح رہے کہ گزشتہ مہینے پنجگور خدابادان مواچ بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے نوجوان فٹبالر داد جان عنایت کو فائرنگ کر کے جاں بحق کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں