افغانستان، 4 بم دھماکوں میں 16 افراد کی ہلاکت کی ذمے داری داعش نے قبول کرلی

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں ہونے والے چار مختلف بم دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم سولہ افراد ہلاک ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مزار شریف میں تین چھوٹی مسافر بسوں میں دھماکے ہوئے، جن کے نتیجے میں وہاں کم از کم دس افراد ہلاک اور دیگر پندرہ زخمی ہوئے۔ داعش نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اسی طرح گزشتہ روز کابل کی ایک مسجد میں بم دھماکا ہوا، جس میں چھ افراد ہلاک اور اٹھارہ کے قریب زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد ایسی ہلاکتوں میں کمی آئی تھی لیکن رمضان کے مہینے سے داعش نے اپنی ایسی کارروائیوں میں اضافہ کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں