موبائل فون کی خاطر نوجوان کو قتل کرنے والا ملزم پکڑا گیا

کراچی (انتخاب نیوز) عزیزآباد میں موبائل فون کی خاطر نوجوان کو قتل کرنے والا ایک ڈکیت پکڑا گیا جبکہ اس کے 3 ساتھیوں کی تلاش جاری ہے، ملزم عامر ولد عبدالستار کو پولیس نے تکنیکی معلومات کی بناء پر گرفتار کیا، پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے ساتھیوں آکاش، ارسلان اور یوسف کے ہمراہ 20اپریل کو عزیز آباد کے علاقے میں مدنی مسجد والی سڑک پر زوہیب نامی نوجوان کو موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں