آئی آئی چندریگر روڈ پر سیوریج لائن کیلئے کھدائی، واٹر کنکشنز کا دھندا شروع، زیرزمین انٹرنیٹ کیبلز کو خطرہ

کراچی (انتخاب نیوز) شہر کی اہم ترین شاہراہ آئی آئی چندریگر روڈ پر صائمہ ٹاور کے سامنے سیوریج لائن کے لئے کھودی گئی سڑک سے عوام عذاب میں مبتلا ہوگئے جبکہ زیر زمین گزرنے والی حساس انٹرنیٹ کیبلز کٹنے کا خطرہ بھی پیدا ہوگیا ہے، پانچ روز گزرنے کے باوجود تکمیل کو نہ پہنچنے والے کام کے باعث خواتین، بچوں اور بزرگوں کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، حیرت ناک امر یہ ہے کہ سیوریج لائن کے لئے کی جانے کھدائی کے بعد پانی کے کنکشنز کا دھندا شروع ہوچکا ہے، ذرائع کے مطابق واٹر بورڈ کی مین لائن پر کمرشل استعمال کیلئے کنڈوں کا کام زور پکڑ گیا لیکن انتہائی اہم شاہراہ پر دن رات سرگرمیوں کے باوجود اداروں کی خاموشی بے خبری کا پتہ دینے لگی، ذرائع کے مطابق الیکشن سے قبل ہی بلدیاتی سیاست عروج پر پہنچ گئی ہے اور مذکورہ کام کا شروع کیا جانا اور کام میں سست روی کے ساتھ کنکشنز کی بندر بانٹ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں