کشمیر،ترکی اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے،بھارت

بھارت نے ترکی کو متنبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے اور اس بات کا اعادہ کیا کہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارت خارجہی امور ( ایم ای اے ) کے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہندوستان نے جموں و کشمیر کے تمام حوالوں کو مسترد کر دیا اور کشمیر بھارت کا لازم و ملزوم حصہ ہے ۔ اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے( ایم ای اے ) کے سرکاری ترجمان اویش کمار نے کہا کہ ” ہم ترک قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کریں اور بشمول بھارت اور پاکستان کو دہشتگردی سے پیدا ہونے والے سنگین خطرات کا سامنا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں