کراچی، سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیموں کے 4 مشتبہ افراد گرفتار کرلیے، اسلحہ بھی برآمد
کراچی (انتخاب نیوز) کراچی میں سی ٹی ڈی نے مختلف کارروائیوں کے دوران 4 مبینہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں سے دو کا تعلق علیحدگی پسند تنظیم، ایک ایم کیو ایم لندن اور ایک لیاری گینگ وار سے ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ علیحدگی پسند تنظیم کے ملزمان سرمد علی اور ثناء ریل کی پٹری پر بم دھماکوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کا صدر اور بولٹن مارکیٹ بم دھماکوں میں ملوث ہونے کا بھی قوی شبہ ہے۔ لیاری گینگ وار کے ملزم نعیم نے دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور لاشیں گولیمار ندی میں پھینک دی تھیں۔ ملزم سید محمد عارف کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے بتایا جاتا ہے، ملزم شاہ فیصل سیکٹر کا ممبر ہے اور ایسٹ پولیس کے مقدمات میں اشتہاری تھا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


