خضدار، زہری چشمہ میں قبائلی شخصیت کے گھر پر راکٹوں سے حملہ اور فائرنگ

خضدار (انتخاب نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات 2 بجے کے قریب زہری چشمہ ثمری میں نا معلوم مسلح افراد نے میر حاصل خان جتک کے گھر پر چاروں سمت سے حملہ کر کے فائرنگ کی اور راکٹ داغے۔ ایک گھنٹے تک دونوں جانب سے شدید فائرنگ جاری رہی۔ ذرائع نے واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں، تاہم قبائلی شخصیت کے گھر کو شدید نقصان پہنچا ہے اور کچھ جانور بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں