بینظیر بھٹو لوگوں کے دلوں اور دماغوں میں زندہ ہیں، برسی پر بلاول کا پیغام

کراچی (انتخاب نیوز) پیپلزپارٹی کی چیئر پرسن اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 69 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔ بے نظیر بھٹو پر 27 دسمبر 2007ء کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے کے بعد جان لیوا حملہ ہوا، جس میں عالمی و علاقائی سیاست میں نمایاں مقام رکھنے والی محبوب لیڈر عوام سے ہمیشہ کے لیے جدا ہوگئیں۔ اس موقع پر بے نظیر بھٹو کے بیٹے اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک پیغام میں کہا کہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت کی بحالی، غریبوں کی معاشی آزادی اور اسلام کے پرامن پیغام کے لیے 30 سال تک جدوجہد کی۔ بلاول کا کہنا تھا کہ شدت پسندوں، آمروں اور بزدلوں نے بے نظیر کو قتل کیا لیکن وہ اپنے ملک اور پوری دنیا کے لوگوں کے دلوں اور دماغوں میں زندہ ہیں، وہ زندگی میں بھی بے نظیر تھیں اورموت کے بعد بھی بے نظیر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں