سی ایس ایس میں بلوچستان کو حصہ دینا اچھا اقدام ہے، جام کمال
کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال عالیانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی سنگین صورتحال میں میرے نزدیک عوام کی زندگی سے بڑھ کر اور کچھ بھی اہم نہیں ہے وزیراعظم عمران خان نے سی ایس ایس میں بلوچستان کو حصہ دینا ایک اچھااقدام ہے جام کمال عالیانی نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ کوروناوائرس کی بہت سے نتائج ہیں اورحکومت اپنی پوری کوشش کر رہی ہیں شعبہ صحت ڈیلی ویجرز، کاروبار، ٹرانسپورٹ، بازار، چھوٹے کاروبار سے منسلک ا فراد، اسکول، او پی ڈی ان سب کو کوروناوائرس نے متاثر کیاہے افسوس کی بات ہے کہ اب تک 6 مہینوں میں کوئی بھی شخص کوروناوائرس کو نہیں جان سکامیرے نزدیک موجودہ صورتحال میں لوگوں کی زندگی سے بڑھ کر اور کچھ بھی اہم نہیں ہے سی ایس ایس میں بلوچستان کو حصہ دینا ایک اچھا اقدام ہے اور ہم وزیر اعظم عمران خان کی اس اقدام پر شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے بلوچستان کو خصوصی طور پر لیا ہے۔