سی ٹی ڈی کی کارروائی، کراچی یونیورسٹی حملے میں ملوث بلوچ کا لعدم تنظیم کے کارکن کوگرفتار کرنے کا دعویٰ
کراچی (انتخاب نیوز)سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے گلشن اقبال پیپا چورنگی کے قریب کارروائی سے کراچی یونیورسٹی میں خود کش حملے میں ملوث بی ایل اے کے کارکن کو گرفتار کرنے کا دعویٰ سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق گرفتار شخص انتہائی مطوب تھا گرفتار شخص گلبائی میں دو چینی انجینئر کے قتل میں ملوث ہے اور کراچی یونیورسٹی کی خود کش بمبار شاری بلوچ کے شوہرہیبتان سے رابطے میں تھا اور ہیبتان سے ملاقات بھی کی تھی گرفتار شخص کو کراچی یونیورسٹی حملے سے قبل بلوایا گیا تھا سی ٹی ڈی کے ترجمان نے داعوا کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار شخص افغانستان سے دھماکہ خیز مواد بنانے کا تربیت یافتہ ہے اور اسے افغانستان سے رقم بھی ملتی ہے بلوچستان میں متعدد کارروائیوں میں ملوث ہے
Load/Hide Comments


