فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص قتل، خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی
کراچی (انتخاب نیوز) فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص قتل جبکہ خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے. واقعات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے کورنگی پختون چوک پر فائرنگ سے عمر زمان نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا جسکی لاش جناح اسپتال لائی گئی ،پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے. دریں اثناء عوامی کالونی تھانے کی عدود کورنگی نمبر پانچ سیکٹر چھتیس بی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ذاکر ولد محمد حسین زخمی ہوگیا. اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود سیکٹر ساڑھے گیارہ گلی نمبر 2 میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے طاہر ولد محمد فاروق زخمی ہوگیا. پاک کالونی کے علاقے ریکسر لین میں گھر کی چھت پر گولی لگنے سے 40 سالہ روبینہ زوجہ عقیل زخمی ہوئی.
Load/Hide Comments


