انتظامیہ تمام مصروفیات معطل کر کے متاثرین کی ریلیف پر توجہ دے، قدوس بزنجو

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے میں بارشوں کی صورتحال کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبہ بھر میں ہائی الرٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی ہے کہ تمام محکمے اور انتظامیہ معمول کی مصروفیات معطل کر کے بارشوں سے پیدا صورتحال کی بہتری اور متاثرین کو ریلیف دینے پر توجہ دیں۔تمام سرکاری افسران انتظامی افسران اور عملہ کی چھٹیاں منسوخ کرکے فوری طور پر ڈیوٹی پر حاضر ہوجائیں،۔وزیراعلیٰ نے اسلام آباد میں اپنی تمام سرکاری مصروفیات اور اجلاس منسوخ کر دئیے۔متعلقہ افسران پی ڈی ایم اے اور انتظامیہ فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔ فوٹو سیشن کی بجائے عوامی خدمت کے لیئے عملی اقدامات کیئے جائیں۔امداد و بحالی کے اقدامات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائےگی ۔اس وقت متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے اور انکے حوصلے بلند کرنے کی ضرورت ہے۔حکومتی مشنری ہر قدم پر متاثرین کے ساتھ نظر آنا چاہیئے۔ متاثرین کے نقصانات کا ہر ممکن ازالہ یقینی بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں