عمران خان توشہ خانہ سے کچھ تحائف مفت لے گئے، الیکشن کمیشن میں انکشاف

اسلام آباد (انتخاب نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کیخلاف الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ بطور وزیراعظم توشہ خانہ سے کچھ تحائف مفت میں بھی لے گئے تھے۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ پی ڈی ایم کی جانب سے جمع کرائے گئے ریفرنس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمران خان نے کچھ تحائف تو پیسے دے کر حاصل کیے لیکن اکثر تحائف ادائیگی کے بغیر ہی اپنے گھر لے گئے جبکہ توشہ خانہ کے قواعد کے تحت ان کی زیادہ قیمت ادا کی جانی چاہیے تھی۔ عمران خان کیخلاف دائر ریفرنس میں الزام ہے کہ عمران خان نے ان تحائف کو اپنے گوشواروں میں بھی ظاہر نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں