عمران خان بڑے لیڈر ہیں تو اپنی شہرت کا استعمال سیلاب متاثرین کیلئے کریں، محمد زبیر
کراچی (انتخاب نیوز)مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان بڑے لیڈر ہیں تو اپنی شہرت کو سیلاب متاثرین کیلئے استعمال کریں۔محمد زبیر نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ ڈائریکٹ متاثر ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف بلوچستان، سندھ اور کے پی بھی گئے، بلاول نے اپنا یورپ کا دورہ کینسل کردیا، عمران خان اگر سمجھتے ہیں کہ وہ ایک بڑے لیڈر ہیں تو اپنی شہرت کو سیلاب متاثرین کیلئے استعمال کریں۔لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان آپ کتنا بھی سمجھیں کہ سازش ہوئی ہے، حکومت میں آنے کا طریقہ یہی ہے کہ عدم اعتماد لے آئیں یا انتخابات جیت کر، نیوٹرل نیوٹرل کا کھیل کھیل کر یہ دباو¿ بڑھانا چاہتے تھے۔
Load/Hide Comments


