ادلب میں جنگ بندی کے لیے روس اور ترکی کے درمیان معاہدہ طے

ماسکو:شام کے علاقے ادلب میں جنگ بندی کے لیے روس اور ترکی کے درمیان معاہدہ طے،عالمی میڈیا کے مطابق رپورٹس کے مطابق شام کے صوبے ادلب میں ترکی اور روس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔روس کے صدر ولادی میر پوتن اور ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے گزشتہ روز کو روس کے دارالحکومت ماسکو میں اس معاہدے پر دستخط کیے۔شام کی جنگ میں انسانی حقوق کی معائنہ کار تنظیم سیرین اوبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے خطے میں کسی حد تک امن کی فضا قائم ہوئی ہے۔یہ معاہدہ ترکی کی حمایت یافتہ باغیوں اور روسی حمایت یافتہ شامی فورسز کے درمیان کئی ہفتوں کی لڑائی کے بعد ممکن ہوا ہے۔اس معاہدے کا اعلان ترکی کے صدر رجب طیب اردغان اور روس کے صدر ولادی میر پوتن کے درمیان چھ گھنٹوں کی طویل بات چیت کے بعد کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں