ویکسین بنا ہی نہیں کہ جھگڑا شروع کہ کس ملک کو پہلے ملے گا


دوا ساز کمپنی سنوفی کے چيف ايگزيکيٹو پال ہڈسن کے بيان کی کئی حلقوں ميں مذمت جاری ہے۔ فرانسيسی نائب وزير خزانہ نے کہا ہے کہ صرف معاشی وجہ بيان کر کے کسی ايک کو خاص ترجيح دينا ناقابل قبول بات ہے۔امدادی تنظيم آکسفيم کی فرانسيسی شاخ نے بھی سنوفی کے ارادوں کی مذمت کی ہے۔ اس بارے ميں جاری کردہ بيان ميں کہا گيا ہے کہ يہ صورت حال اس بات کی ضرورت پر زور ديتی ہے کہ مستقبل ميں بھی مہلک امراض کے علاج کے حوالے سے قانون سازی درکار ہے تاکہ ان کی منصفانہ بنيادوں پر دنيا بھر ميں تقسيم ممکن ہو سکے۔ ڈيڑھ سو کے قريب موجودہ اور سابق عالمی ليڈران، طبی ماہرين اور اہم شخصيات نے ايک تحرير ميں زور ديا ہے کہ ويکسين کو دنيا بھر ميں ہر شخص کے ليے بلا معاوضہ فراہم کيا جائے۔سنوفی برطانيہ کی کمپنی گليکسو اسمتھ کلائن کے ساتھ ايک ويکسين پر کام کر رہی ہے۔ فی الحال اس اشتراک سے بننے والی کسی ممکنہ ويکسين کے کلينيکل ٹرائل بھی شروع نہيں ہوئے۔ متعلقہ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ جلد سے جلد بھی کوئی ويکسين سال کے آخر تک تيار ہو گی۔ اس منصوبے کی فنڈنگ مشترکہ طور پر امريکی محکمہ صحت سے بھی جاری ہے۔
Load/Hide Comments