کوئٹہ میں کورونا وائرس کا پہلاکیس شیخ زید ہسپتال منتقل

صوبائی دالحکومت کوئٹہ میں کروانا وائرس میں مبتلا خاندان شیخ زید ہسپتال میں واقع گیسٹ ہاؤس میں داخل کردیا گیا جب انتخاب نے ایم ایس کے پی ایس رفیق کھوسو سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ ایک ہزارہ خاندان آیاتھا جسکی ایک خاتون کو ہیپاٹاٹس سی تھا ضروری چیک اپ کے بعد فارغ کردیا گیا ذرائع نے انتخاب کو بتایاکہ مذکورہ خاندان حال ہی میں ایران سے واپس کوئٹہ آیا جنہیں شکایت تھی جیسے پہلے مرحلے میں فاطمہ جناح سینٹوریم میں چیک اپ کے بعد شیخ زید ہسپتال منتقل کردیاگیا تاکہ شیخ زید میں موجود گیسٹ ہاؤس میں رکھا جاسکے جہاں سٹاف سمیت عام لوگوں کے لیے نوگو ایریا قرار دیاہے جہاں مذکورہ متاثرہ خاندان کو رکھاہے جس کے علاج معالجے کا سلسلہ جاری ہے تاہم ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر فہیم آفریدی نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ بلوچستان میں جتنے بھی زائرین کی ٹیسنگ ہوتی ہے وہ تمام منفی آتی ہے اس لیے بلوچستان میں کروانا کا کوئی کیس موجود نہیں ہے تاہم ذرائع نے انتخاب کو بتایاکہ ایران سے تفتان بارڈر 35سوزائرین پہنچ گئے 18سو زائرین کو پاکستان ہاؤس جبکہ 905زائرین کو ٹاؤن کمیٹی کو کورنٹائن سینٹر بنادیاگیاہے ذرائع کے مطابق یہ زائرین 14روز تک متعلقہ سینٹروں میں رہنے کے بعد اپنے اپنے گھروں کو جاسکیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں