مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 مشتبہ افراد ہلاک، 3 سیکورٹی اہلکار زخمی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) مستونگ کے علاقے کابو اسپلنجی میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 5 مشتبہ افراد ہلاک، 3 سیکورٹی اہلکار زخمی۔ اطلاعات کے مطابق مستونگ کے علاقے کابو اسپلنجی میں کالعدم تنظیم کیخلاف سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں کالعدم تنظیم کے 5 مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 3 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں