گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی اگلے 24 گھنٹوں میں وزیراعظم سے ملاقات کا امکان

(ویب ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم )پاکستان کا گورنر ہاؤس میں مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایم کیو ایم قیادت نے بلدیاتی ترامیم سے متعلق پیپلز پارٹی کی ترمیم پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری 24 گھنٹوں میں وزیراعظم سے ملنے اسلام آباد روانہ ہوں گے جہاں وہ ایم کیو ایم کے تحفظات وزیراعظم کو پہنچائیں گے۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم )پاکستان کا گورنر ہاؤس میں مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایم کیو ایم قیادت نے بلدیاتی ترامیم سے متعلق پیپلز پارٹی کی ترمیم پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری 24 گھنٹوں میں وزیراعظم سے ملنے اسلام آباد روانہ ہوں گے جہاں وہ ایم کیو ایم کے تحفظات وزیراعظم کو پہنچائیں گے۔ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جیسے ہی گورنر سندھ وزیر اعظم اور بلاول بھٹو سے ملاقاتیں کرلیں گے پھر ایم کیو ایم کا ایک اور اجلاس ہونے کا امکان ہے۔