آئی سی سی کی پلیئنگ کنڈیشن کو دیکھتے ہوئے امپائر نے درست فیصلہ کیا۔سائمن ٹفل

(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سائمن ٹفل نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مجھ سے لاتعداد افراد نے ویرات کوہلی کے فری ہٹ پر بولڈ ہونے کے بعد لیے جانے والے رنز سے متعلق سوالات کیے۔سائمن ٹفل نے کہا کہ آئی سی سی کی پلیئنگ کنڈیشن کو دیکھتے ہوئے امپائر نے اس وقت درست فیصلہ کیا۔
سابق امپائر کا کہنا تھا کہ فری ہٹ پر اسٹرائیکر کو بولڈ آؤٹ قرار نہیں دیا سکتا اس لیے اسٹمپ پر لگنے والی بال ڈیڈ نہیں ہوگی، یہ بال اس وقت کھیل کا حصہ ہوگی اس لیے اس تمام صورتحال میں قانون کو دیکھتے ہوئے بائز کے رنز میرے لیے غلط نہیں۔
Load/Hide Comments